مرڈیشور، 10؍ستمبر(ایس او نیوز)مرڈیشور کے آر این ایس اسکول میں جنتا کالونی کلسٹر لیول پرتبھا کارنجی مقابلوں کا انعقاد ہواجس کا افتتاح کرتے ہوئے ضلع پنچایت رکن سندھو بھاسکر نائک نے کہا کہ ہر بچے کے اندر کوئی نہ کوئی صلاحیت پوشیدہ ہوتی ہے۔ تعلیم کے ابتدائی دور میں طلبہ کی صلاحیتوں کو پہنچاننا اور انہیں نکھارنا اساتذہ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
ماولّی ۔2 گرام پنچایت کی صدرناگ رتنا پڈیار نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پرتبھا کارنجی کے مقابلے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرنے کے لئے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں جو آئندہ زندگی میں کامیابی کا سبب بھی بن جاتے ہیں۔مہمانان خصوصی کے طور پر تعلقہ پنچایت رکن سلوچنا نائک، آر این ایس تعلیمی اداروں کے جنرل منیجر منجو ناتھ شیٹی،ڈائریکٹر ایم و ی ہیگڈے، پی یو کالج پرنسپال مادھو پی،بھٹکل تعلقہ پرائمری ٹیچرس ایسو سی ایشن کے صدر شنکر نائک،نائب صدر گنپی جی بھٹ،واسو دیو ہیبار وغیرہ موجود تھے۔